29 جون 2026 - 11:09
حصۂ اول | قطر اور سعودی عرب نے اسرائیلی ہتھیار خرید لئے ہیں!!

صہیونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی کمپنیوں "البیت سسٹمز" اور "اسرائیلی ایرو اسپیس انڈسٹریز" (IAI) نے کروڑوں شیکلز مالیت کے میزائل دفاعی نظام اور جدید جنگی طیاروں کے لئے درکار پرزے 'سعودی عرب اور قطر کو ' فروخت کئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ہاآرتص اخبار کے مطابق، اسرائیل نے قطر اور سعودی عرب کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود، دوحہ اور ریاض کے ساتھ پس پردہ تعلقات برقرار کر رکھے ہیں جن میں میزائل دفاعی نظام اور جدید ایف-15 جنگی طیاروں کے لئے جنگی ہیلمٹ کی برآمدات بھی شامل ہیں۔

اس اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر نے بھی خود کو ـ اپنے اعلیٰ حکام کے جانی تحفظ کے لئے بھی ـ اسرائیلی کمپنیوں کے نظامات سے لیس کیا ہے، جن میں "البیت سسٹمز (Elbit Systems)" کے نظامات شامل ہیں۔

پچھلے سال جون میں بھی اخبار "معاریو" نے رپورٹ دی تھی کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے قطر کے ساتھ دس کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے دفاعی معاہدوں کی توثیق کی تھی۔

صہیونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کے فضائی بیڑے کے طیاروں کی تصاویر کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے تین طیارے - دو بوئنگ-747 اور ایک ایئربس A340-500 - اسرائیلی کمپنی البیت سسٹمز کے "سی-میوزک (C-MUSIC)" سے لیس ہیں، جسے اسرائیل میں "مگن راکیا (Magen Rakia)" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ نظام مختلف ادوار ـ میں 2020 سے 2022 کے درمیان، ـ جب یہ طیارے باسل (سوئٹزرلینڈ) میں بڑی مرمت سے گذر رہے تھے، ان میں نصب کیا گیا تھا۔

یہ نظام طیارے کے پیچھے، نچلے حصے میں نصب کیا جاتا ہے۔ یہ گرمی کی تلاش کرنے والے سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے داغے جانے کا پتہ لگاتا ہے اور ایک انفراریڈ (infrared) شعاع خارج کر کے میزائل کے طیارے پر لاک ہونے میں خلل ڈالتا ہے۔ یہ نظام خاص طور پر کندھے سے اڑائے جانے والے میزائلوں (MANPADS) کے خلاف مؤثر ہے۔ قطری شاہی بیڑے میں 11 طیارے شامل ہیں جنہیں امیر قطر اور اس ملک کے وزیراعظم کے بیرونی دوروں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

دوسری طرف سے، امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے بوئنگ کمپنی کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی بنیاد پر، البیت سسٹمز سمیت دیگر اسرائیلی کمپنیاں قطر کے جدید ایف-15 جنگی طیاروں کے پروگرام میں بھی شراکت دار ہیں۔

2017 میں، اس امریکی طیارہ ساز کمپنی نے قطری فضائیہ کو ایف-15 کیو اے "ابابیل" جنگی طیارے فراہم کرنے کا کئی ارب ڈالر کا معاہدہ جیتا تھا؛ 2023 تک، قطر کو ان طیاروں میں سے 36 طیارے فراہم کئے جا چکے تھے۔ اس معاہدے کی بنیاد پر، اسرائیلی کمپنیوں کو قطری طیاروں کے لئے پرزے اور جدید نظامات فراہم کرنے کے لئے بوئنگ کے ساتھ 150 سے 250 ملین ڈالر مالیت کے ذیلی معاہدے ملے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha